فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور تحصیل فیروز والا میں 14 اگست کو جشن آزادی ملی جذبہ سے منانے کے لئے شہریوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ خریداروں کا رجحان دیکھتے ہوئے کتب فروشوں نے بھی انواع و اقسام کے دیدہ زیب سٹیکر بیجز اور مختلف سائزوں کے قومی پرچم سجا رکھے ہیں۔ جبکہ گلیوں اور محلوں کو دلہن کی طرح سجانے کے لئے جہاں رنگ برنگی جھنڈیوں کی خریداری زوروں پر ہے سڑکوں کے کنارے عارضی دکانیں بھی لگ گئیں ہیں۔ گاڑیوں پر چھوٹے جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ ادھر سکولوں میں یوم اگست کے سلسلے میں تقریبات ہوں گی۔