مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم پر ہر پاکستانی فکرمند اور غمگین ہے: اعجاز ملک

لاہور (پ ر ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر ورکر اور اتفاق گروپ بورڈ شاہ عالمی کے صدر محمد اعجاز ملک اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آج ہر پاکستانی فکر مند اور غم وغصہ کا شکار ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے آواز بلند کرنا ہو گی۔ ملک اعجاز نے کہاکہ ہم جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں تمام تاجران برادری ان کے شانہ بشانہ ہے۔ شرکا میں جنرل سیکرٹری میجر ریٹائرڈ یاسین‘ بریگیڈئر (ر) منصور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن