رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور ایم پی اے محمد مرزا جاوید نے رائے ونڈ میں جنرل کونسلر رانا نجم سہیل کی وارڈ میں عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے دورہ کیا ،اس موقع پر چیئرمین میاں مبشر حسین ،کوآرڈی نیٹر قمر معین سونوبھٹی بھی ہمراہ تھے ،ممبران اسمبلی نے قمرالزمان موہل ،رانا قیصر ،رانا طارق ،حبیب اللہ خان ،حافظ عبدالرحیم اور پیاس شاہ سمیت سینکڑوں مسلم لیگی کارکنان اور سپورٹرز کے گھروں میںجاکر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں نوازشریف کے بیانیہ ووٹ کوعزت دو کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ،عوام کی یہی حوصلہ افزائی ہماری طاقت ہے ،آئندہ پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے۔ رائے ونڈ بھر سے شیر کی زبردست جیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ نوازشریف پر بنائے گئے تمام مقدمات جھوٹے ہیں ،عوام ان کو تسلیم نہیں کرتے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل جن میں پینے کا صاف شفاف پانی ،سیوریج نقائص ،بجلی کے پول ،سوئی گیس کا ادھورا کام ،وولٹیج کی کمی بیشی سب چھوٹے بڑے کام حلف اٹھانے کے بعد اسی سپیڈسے مکمل کروائیں گے جو ہمارا پہلے طرہ امتیازرہا ہے۔
عوام نے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کے بیانیے کو کامیابی سے ہمکنار کر دیا: افضل کھوکھر
Aug 06, 2018