لاہور (پ ر) مسلم لیگ(ن) علماء ومشائخ ونگ پنجاب کے چیئرمین پیرولی اللہ شاہ بخاری نے لاہور بادشاہی مسجد تبرکات گیلری سے محکمہ اوقاف کی زیر تحویل چرائے گئے نعلین پاکؐ کی تاحال بازیابی اور چوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف شالیمار روڈ پر اپنی قیادت میں نکالی گئی تحریک بازیابی نعلین پاکؐ کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چرائے گئے نعلین پاکؐ فوری بازیاب اور انکے چور گرفتار کیے جائیں اور اس طرح ازسرنو تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے نعلین پاکؐ چوری کے ذمہ دار محکمہ اوقاف کے خلاف کارروائی کرکے نعلین پاکؐ بازیاب کرائے جائیں۔ نیز پیرولی اللہ شاہ نے حالیہ انتخابات کے بعد پارلیمنٹ میں بننے والے متحدہ اپوزیشن کے اتحاد کا بھرپور خیرمقدمہ کرتے ہوئے اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ دھاندلی، جمہوریت‘ پارلیمنٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے‘ ان حالات میں تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کا اتحاد انتہائی نیک شگون ہے۔