الیکشن کے نتائج تو بدلے جا سکتے ہیں، عوام کے دل نہیں: رانا تنویر حسین

Aug 06, 2018

فیروز والا (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اور نومنتخب رکن قومی اسمبل رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتائج تو بدلے جا سکتے ہں مگر عوام کے دل بدلے نہیں جا سکتے نیا پاکستان بنانے کے دعویدار اور ہارس ٹریڈنگ سے تبدلی کی کوششوں مں مصروف ہیں۔ دھاندلی کے خلاف ساری اپوزیشن کا اتحاد سیاسی استحکام کی نوید دیتا ہے۔ لاڈلے نے اقتدار کے ایوانوں میں داخل ہونے سے پہلے ہی کشکول اٹھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جو تازہ ترین یوٹرن ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکشن میں ملک کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔ مسلم لیگ ن انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کریگی۔ طے شدہ منصوبے کے تحت مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ عوام بہت جلد حقیقت جان جائیں گے بہت مشکل حالات کے باوجود مسلم لگ ن نے ایک کروڑ 29 لاکھ ووٹ لے کر ثابت کر دیا ہے عوام مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور ووٹ کر عزت دو کے نعرے کے ساتھ اور میاں نواز شریف بیانیہ سے متفق ہیں۔

مزیدخبریں