چیئرمین کشمیر کمیٹی ماضی کی طرح سفارشی نہیں، اہل شخص ہونا چاہئے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بدترین دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت اور عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھر پور آواز بلند کرنا ہوگی ’کشمیر کمیٹی کا ماضی کی طرز پر کوئی سفارشی نہیں اہل شخص ہی چیئرمین بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ظلم اور بربریت کے ذریعے کشمیر یوں کی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتا آج بھی پوری پاکستانی قوم کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک میں انکے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو بھی چاہیے وہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے بھارت کی کشمیریوں پر ہونیوالی بربریت کا نوٹس لے اور بھارت کی دہشت گردی کو فوری طور پر بند کروایا جائے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں اس لیے نئی پاکستانی حکومت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور آواز بلند کرنا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...