لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ اسلامی معاشرے کی ابتدا ہی عورت کے عظیم الشان کردار سے ہوتی ہے۔کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کا کردار ماں کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 151 میں خواتین کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکیزہ اور اسلامی معاشرے کی تعمیر کے لیے خاندانی نظام کا زیادہ سے زیادہ مضبوط اور کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ اسلام نے عورت کو مختلف نظریات و تصورات کے محدود دائرے سے نکال کر بحیثت انسان کے عورت کو مرد کے یکساں درجہ دیا ہے۔ اسلام کے علاوہ باقی تمام مذہبوں میں خصوصاََ مغرب میں عورت کے حقوق کے لیے ہزاروں قوانین ہیں اس کے باوجود وہاں عورتیں کے ساتھ ناروا سکوک کیا جاتا ۔ وہاں طلاق کی شرح خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں جہاں انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع ابلاغ نے نوجوان نسل کو فحاشی ، عریانی اور بے حیائی کی طرف رغب کیا ہو ا ہے وہاں بحیثت عورت ماں کے لیے اپنے بچوں کی اسلامی طرز سے پروش کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے اس حوالے سے ماں، باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلامی ماحول فراہم کریں۔
معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عورت کا کردار اہمیت کا حامل ہے: ذکر اللہ مجاہد
Aug 06, 2018