حج اتحاد کا بہترین مظہر‘اہم ترین رکن اسلام ہے: بابر فاروق

Aug 06, 2018

لاہور (خبر نگار) حج اسلام کا اہم ترین رکن‘ رضائے الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ بابر فاروق رحیمی نے پونچھ روڈ پر جامع مسجد رحمانیہ میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حج اتحاد امت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا پودے دنیا سے مسلمان ایک لباس میں یک زبان ہوکر رب کو پکارتے ہیں۔ انہوں نے کہا حج امت کو اتحاد کا درس دیتا ہے۔ بابر فاروق رحیمی نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے فروعی اختلافات ختم کرکے بیت اللہ کو مرکز‘ رسول عربیؐ کو رہبر بناکر اور قرآن وحدیث کو دستور حیات کے طور پر اپناتے ہوئے اللہ کی رضا وخوشنودی کو مقصد زندگی بنانا ہوگا۔ انہوں نے سعادت حج حاصل کرنے والے خوش نصیب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی فلاح ونجات صرف خاتم النبین کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنے میں ہے۔

مزیدخبریں