لاہور (پ ر) مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات پنجاب تحریک انصاف محمد منیب چودھری، کوآرڈینیٹر مقصود چغتائی، عدیل حیدر‘ جمیل رضا نے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت میں ملک میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کا خاتمہ ہوگا اور وطن عزیز صحیح معنوں میں ترقی کرے گا۔ علم‘ ادب‘ ثقافت‘ معاشرت‘ معیشت‘ کھیل اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔