نئی حکومت کی ترجیحات میں کشمیر سرفہرست ہونا چاہئے: عبدالغفور راشد

Aug 06, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان یونائیٹڈ کونسل چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا تقاضا محبت اور معافی سے شروع کیا جانا چاہیے۔نئی حکومت کی ترجیحات میں کشمیر سر فہرست ہونا چاہیے۔بھارت کے ساتھ تعلقات میں مسئلہ کشمیر نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ا 71 سال سے بھارت سے آزادی کے متمنی کشمیری ، دنیا بھر اور عالمی فورم پر نمائندگی کے لئے پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ وہ وطن عزیز کے ساتھ الحاق کے خواہشمند ہیں۔ تاکہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا تکمیل کو پہنچے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ کے ساتھ بھی برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار ہونے چاہیں۔نئی حکومت کشمیر اور فلسطین کے مسائل کوحل کرانے کے لئے امریکہ پر دباو بڑھائے۔ کیونکہ پاکستان کی غیر ت و حمیت کا تقاضا ہے کہ فلسطینی اور کشمیر ی عوام کی سفارتی جنگ لڑی جائے۔

مزیدخبریں