نیلم(نیوز ایجنسیاں )مظفر آباد میں وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں مسافر وین کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور12 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیاجن میں3کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
نیلم، رتی گلی کے مقام پر وین کھائی میں جا گری، 3 مسافر جاںبحق، 12 زخمی
Aug 06, 2018