یمن کی گورنری الجوف میںشدید لڑائی جا ری، 50 حوثی جنگجو ہلاک، دسیوں زخمی اور گرفتار

صنعائ(این این آئی)یمن کی مغربی گورنری الجوف میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں جہاں تازہ کارروائیوں میں کم سے کم 50 حوثی باغیوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔جنگجوؤں کے فرار کے بعد فوج نے سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں میں المصلوب ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقوں سدااح اور ملحان میں بڑے پیمانے پر لڑائی جاری رہی ہے۔ذرائع کے مطابق لڑائی کے دوران حوثیوں کی بڑی تعداد لاشیں چھوڑ کرفرار ہوگئی ہے۔ جنگجوؤں کے فرار کے بعد فوج نے سرچ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا ۔خیال رہے کہ جولائی میں یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے الجوف کے برط ڈایریکٹوریٹ اور کئی دوسرے علاقے باغیوں سے آزاد کرالیے تھے۔یمنی فوج کے ایک بریگیڈیئر ھادی حمران الجعیدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری فوج نے برط کے علاقوں العشاش، الخیالہ، المصامہ، العجما جبال المرحہ کو باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن