لندن (صباح نیوز)برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر اگلے چند دنوں تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی یورپ میں شدید گرمی کے پیش نظر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور دھوپ میں نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گرمی کی حالیہ لہر میں صرف جون اور جولائی کے دوران انگلینڈ اور ویلز میں کئی اموات واقع ہوئی ہیں۔
برطانیہ میں گرمی مزید چند روز جاری رہنے کی پیشین گوئی
Aug 06, 2018