سوئٹرز لینڈ :دوسری جنگ عظیم دور کا طیارہ تباہ ،2 بچوں سمیت20 ہلاک

جنیوا (این این آئی+ اے ایف پی) سوئٹزرلینڈ میں پولیس اور مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی ٹی وی نے بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق دس بجے کے قریب ایک چھوٹا طیارہ قصبے کے نزدیک گر گیا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 6 افراد پر مشتمل گھرانہ موت کی نیند سو گیا۔ ان میں دو والدین اور ان کے دو بچّے شامل ہیں۔ بدقمست طیارہ فرانس کی جانب رواں دواں تھا۔ پولیس کے مطابق پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔ 11 مرد 7 خواتین، آسٹرین جوڑا اور ان کا بیٹا سوار تھے۔ دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا جکر JU52، ایچ بی ہاٹ ائرکرافٹ یہ 1939ء میں جرمنی میں بنایا گیا تھا۔ ریسکیو کارروائیوں میں 5 ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ 3100 میٹر بلند پہاڑ سے ٹکرا گیا انکوائری شروع ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...