’’دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز‘‘ سمیت مزید ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے قائم مقام صدر مرزا ناصر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے راولپنڈی شہر کے درپیش مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر سابق صدور سید علی رضا شاہ اور میاں ہمایوں پرویز بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر طے پایا کہ راولپنڈی شہرکوخوبصورت بنانے اور اسے ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے شجرکاری مہم کو فروغ دیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ اور حکومت کی طرف سے ’’دیامربھاشا اور مہمند ڈیم بناؤ‘‘مہم کیلئے بھی دونوں تنظیمیں اپنا قومی فریضہ مشترکہ طور پر ادا کریں گی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی انسان صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے ، اس لئے شہر بھی سرسبز و شاداب بنانے کیلئے شجر کاری کو وسعت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں پانی کا بحران وطن عزیز کو ایک بڑی پریشانی سے دوچار کر سکتا ہے۔آئندہ نسلوں کی بقاء کیلئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے ۔پانی کی بنیاد پر ہی دنیا بھر میں جنگیں ہونے کے خطرات لاحق ہیں ۔ان حالات میں ’’دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز‘‘ سمیت مزید ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے ۔ مرزا ناصر نے کہا کہ شہر سے درختوں کی بے دریغ کٹائی سے آلودگی میں اضافہ کیا ہے ،اس لئے ہم شہر کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ شجر کاری مہم چلائیں گے ۔آخر میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے مشرکہ طور پر ’’چندہ مہم ‘‘کا آغاز کیا جائے تاکہ راولپنڈی کی تاجربرادری اور عوام کو بھی اس قومی فریضے میں شامل کیا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن