اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) سید عون محمد رضوی شہید کی برسی کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ سیکٹر جی سکس ٹو اسلام آباد میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں عالمی شہرت یافتہ منقبت و نوحہ خواں میر حسن میر، عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں فرحان علی وارث نے نوحے پیش کئے۔مجلس کی تقریب میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ، ذاکر وسیم عباس بلوچ ، ذاکر شوکت رضا شوکت ، عوان محمد رضوی جونئیر، تراب رضوی، قاسم رضوی، یزدان عباس رضوی، ارتضیٰ رضوی ، حیدر رضوی ، نادر علی رضوی نے سید عون محمد رضوی شہید کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر اعجاز حسین مدرس، میر تکلم، میر سجاد میر، شفاعت نقوی ، قاری نجم المصطفے، فردوس عالم، پرویز شوکت، رضا کاظمیرضا کاظمی، علی رضوی، محسن جعفری، شیخ وسیم عباس، ارمان حیدر ، بوتراب عسکری، محسن نقوی، حسن محمد، آل علی، ملک حسن رضا، علی شہباز، زین نقوی، شیخ عقیل ، فرجاد مہدی، ذولفقار بلالی، فہر عباس، بزم مودئت بھی شریک تھے۔اختتام پر علماء کرام نے وطن پاکستا ن کے لیے خصو صی دعاہیں کیں اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور ممبر قو می اسمبلی شیخ رشید احمد نے بھی شرکت کی اور دعا میں شریک ہو ئے۔
عون محمد رضوی کی انیسویں بر سی ،جی سکس امام بارگاہ میں مجلس عزاء کا انعقاد
Aug 06, 2018