اسلام آباد (این این آئی)ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق واپڈا اور ارسا کی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بڑھ کر 62لاکھ 79 ہزارایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق منگلاڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1152.20فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ ہے اور منگلا ڈیم میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.867 ملین ایکڑ فٹ ہے۔اسی طرح تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1519.18 فٹ ہے ، کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح1550فٹ ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ4.361 ملین ایکڑفٹ ہے۔ واپڈا رپورٹ کے مطابق چشمہ جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ ہے، کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ ہے۔
ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بڑھ کر 62لاکھ 79 ہزارایکڑ فٹ ہوگیا ہے ٗواپڈا اور ارسا کی رپورٹ
Aug 06, 2018