راولپنڈی( آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سماجی شخصیت و گلوگار ابرار الحق نے راولپنڈی کے حلقہ این اے60سے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کر دیا جس کے لئے مرکزی قیادت سے ٹکٹ کے حصول کے لئے باقاعدہ رابطہ کیا جا ئے گا اس حوالے سے ابرار الحق نے راولپنڈی میں ملاقاتیں شروع کر دیں۔ حنیف عباسی کو سزا ہو نے سے حلقہ این اے60کا انتخاب روک دیا گیا تھا جو اب ضمنی الیکشن کی صورت میںہو گا ، اس حلقہ سے گلوکار ابرار الحق نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ابرار الحق اس حوالے سے راولپنڈی میں موجود ہیں اور اپنے ہم دوستوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
گلوکار ابر ار الحق، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر این اے 60سے ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے پر تولنے لگے
Aug 06, 2018