الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔جسٹس(ر) وجیہ الدین احمد

Aug 06, 2018

کراچی (نیوزرپورٹر) چیئر مین پاکستان پیپلز موومنٹ اور عام لوگ اتحاد کے سربراہ جسٹس (ر)وجیہ الدین احمد نے کہاہے کہ 25 جولائی کے انتخابات میں ہونے والی مداخلت کو الیکشن کمیشن روکنے میں ناکام رہا۔اس حوالے سے عوام میں منفی رد عمل پایا جاتاہے۔گذشتہ روز لاہور میں عام لوگ اتحاد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان اپنی تقریر میں تمام حلقے کھولنے کی پیشکش کر چکے ہیں تو دوسری طرف دیگر سیاسی جماعتیں اپنے تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں ان حالات میں الیکشن ٹرابیونل کے ممبران پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جو تمام انتخابی حلقوں پر کیے گئے اعتراضات کا ایک مقررہ مدت میں فیصلہ کرے ۔

مزیدخبریں