پشاور: انتخابات میں دھاندلی، متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام اے پی سی آج ہو گی

پشاور (بیورو رپورٹ) متحدہ مجلس عمل پشاور کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج بروز پیر صبح 10 بجے المرکز اسلامی جی ٹی روڈ پشاور میں ہوگی جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور انہوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ضلعی ترجمان کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت سینئر نائب صدر ایم ایم اے و امیر جماعت اسلامی خیبرپی کے سینٹر مشتاق احمد خان کریں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں حالیہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن