لاہور (سپورٹس ڈیسک ) دفاعی چیمپئن ہالینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ سیمی فائنل میں ہالینڈ نے آسٹریلیا اور آئرلینڈ نے سپین کو شکست سے دو چار کیا ۔ دونوں سیمی فائنلز کا فیصلہ پنالٹیز پر ہوا ۔ لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے سپین کی ویمنز ٹیم کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا تاہم پنالٹیز پر آئرلینڈ نے سپین کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن ہالینڈ کی ویمنز ٹیم نے آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پرہالینڈ نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
ویمنز ہاکی ورلڈ کپ : دفاعی چیمپئن ہالینڈ، آئر لینڈ فائنل میں پہنچ گئے
Aug 06, 2018