لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشن کے اشتراک سے 71 ویں یوم آزادی کے سلسلہ میں تین روزہ انٹرسکول ہاکی ٹورنامنٹ میں ڈی پی ایس سکول اور ایچی سن سکول کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔پہلے سیمی فائنل میںڈی پی ایس سکول نے دار ارقم سکول کو ایک صفر سے ہر ادیا۔دوسرے سیمی فائنل مین کیمپس سکول ایچی سن کالج نے یونیک سکول کلر ٹیم کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی۔ مہمان خصوصی اولمپیئن خواجہ ذکا الدین اور اولمپیئن ڈاکٹر طارق عزیزسے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔
انٹر سکول ہاکی ٹورنا منٹ : ڈی پی ایس ایچی سن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں
Aug 06, 2018