لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے کرکٹ کو تقویت ملے گی۔سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے زیر اہتمام ’’انسانی زندگی بچاؤ‘‘ واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد انسانی اعضا عطیہ کرنا ہے۔ واک میں ڈاکٹر ادیب رضوی اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں ہزاروں کی تعداد میں ورکرز اور عوام بھی شریک ہوئے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سب لوگ آئیں اعضا عطیہ کریں، اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں اور زندگیاں بچائیں، میری بھتیجی بھی جگر کے عارضے میں مبتلا ہے اور پاکستان میں علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھارت گئی ہوئی ہے۔ عمران خان کا وزیر اعظم بننا خوش آئند ہے کیونکہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے کرکٹ کو تقویت ملے گی۔ پی سی بی کا غیر ملکی لیگز کے حوالے سے اقدام درست ہے کیوں کہ لیگز زیادہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوتی ہے تاہم کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو سیزن میں شرکت کرنا چاہیے جبکہ ایشین گیمز میں کامیاب ہونے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ سیاست میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے ۔