لاہور (سپورٹس رپورٹر)پلیٹ سیمی فائنل میں پاکستان نے اردن کو پانچ کے مقابلے میں انیس پوائنٹس سے شکست دیدی ۔ پلیٹ فائنل میں انڈونیشیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں بارہ پوائنٹس سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں چھبیس پوائنٹس سے ہر ا دیا ۔ فائنل میں متحدہ عرب امارات نے سنگا پور کو صفر کے مقابلے میں چودہ پوائنٹس سے شکست دے کر مین کپ جیت لیا ۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں قازقستان نے تھائی لینڈ کو سترہ کے مقابلے میں انیس پوائنٹس سے شکست دیدی ۔ایونٹ میں متحدہ عراب امارات کی ٹیم پہلی پوزیشن پر رہی ۔ سنگا پور نے دوسری ‘قازقستان نے تیسری ‘تھائی لینڈ نے چوتھی ‘انڈونیشیا نے پانچویں ‘پاکستان نے چھٹی ‘اردن نے ساتویں ‘ازبکستان نے آٹھویں ‘بنگلہ دیش نے نویں ‘برونائی نے دسویں ‘لاﺅس نے گیارہویں جبکہ نیپال نے بارہویں پوزیشن پر رہی ۔ پاکستان رگبی سیونز ٹیم نے ایشین رگبی سیونز سنگاپور کے پہلے دن برونائی اور بنگلہ دیش کو ہرادیا جبکہ سنگاپور جیسی بڑی ٹیم کے ہاتھوں قومی ٹیم کو شکست ہوگئی ۔پاکستان سیونز رگبی ٹیم سنگاپور میں ایشین رگبی سیونز ٹورنامنٹ میں شریک ہے جس میں ایشیا کی 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پاکستانی ٹیم کے منیجر سید معظم علی شاہ کے مطابق قومی ٹیم نے پہلے میچ میں برونائی کو 19-5 سے ہرایا، پاکستان کی طرف سے ناصر محمود نے 2، خالد بھٹی نے ایک ٹرائی سکور کی جبکہ احمد وسیم، ناصر محمود نے ایک ایک کنوریٹرن کی، دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 19-12 سے ہرایا۔پاکستان کی طرف سے کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تیسرے اور آخری لیگ میچ میں مضبوط سنگاپور کی ٹیم نے نوجوان پاکستانی ٹیم کو26-7 سے ہرادیا۔ سنگاپور سے کوچ شکیل احمد ملک کے مطابق کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، سنگاپور کی ٹیم رینکنگ میں ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے پھر بھی کھلاڑیوں نے جاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ایران ، اردن، بنگلہ دیش، نیپال، قازقستان، برونائی، انڈونیشیا، لاوس اور ازبکستان کی ٹیمیں شامل ہیں جنھیں 3 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستانی ٹیم کو پول سی میں سنگاپور، بنگلہ دیش، برونائی اور لاوس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔پاکستانی 12 کھلاڑیوں میں احمد وسیم اکرم، محمد شعیب اکبر، کپتان کاشف خواجہ، میاں حمزہ ہمایوں الدین، خالد حسین بھٹی، محمد افضل، داود گل، محمد ناصر، محمد وقاص، الطاف مصدق، محمد ہارون اور فیصل اسلم شامل ہیں، ٹیم کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، منیجر سید معظم علی شاہ اور فزیو ڈاکٹر محسن ہیں۔