لاہور(کامرس رپورٹر)نگران حکومت نے پرانے قرض واپس کرنے اور دیگر اخراجات کے لیے رواں مالی سال 2018-19میں جولائی کے تین ہفتوں میں سٹیٹ بنک سے3 کھرب 47 ارب 88 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے ہیں ۔سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق نئے قرضے سے حکومت نے کمرشل بنکوں کا 3 کھرب 4 ارب روپے کا قرض واپس کیا جبکہ 42 کروڑ 96 لاکھ روپے سے دوسرے اخراجات پورے کیے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جون میں نگران حکومت کمرشل بنکوں سے قرض لے کر سٹیٹ بنک کے قرضے واپس کرتی رہی۔ جون میں نگران حکومت نے مجموعی طور پر کمرشل بنکوں سے 14 کھرب 12 ارب روپے قرض لے کر سٹیٹ بنک کا 11 کھرب 16 ارب روپے کا قرض واپس کیا تھا۔
نگران حکومت نے جولائی میں سٹیٹ بنک سے 3 کھرب 47 ا رب 88 کروڑ نئے قرضے لئے
Aug 06, 2018