کابل(این این آئی)افغانستان میںایک روز قبل مسجد میں خودکش حملے اور خودکار ہتھیاروں سے گولیاں چلانے کے واقعہ میںجاں بحق 35 نمازیوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی ،افغان ٹی وی کے مطابق صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز میں سخت سکیورٹی میں اجتماعی تدفین کی رسومات منعقد ہوئیں، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے،صحت کے صوبائی سربراہ، ولایت خان احمدزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملے میں 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 17 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پکتیا میں ہونے والی خونریزی کی فوری طور پر کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی، جس علاقے کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں۔طالبان سرکشی کے ترجمان نے فوری طور پر مسجد پر ہونے والے چھاپے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، جس سے یہ شک ابھرا کہ شیعہ خونریزی کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔