سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیرکوناپسندیدہ شخصیت قراردیکرملک بدر کرنے کااعلان کیاہے. اُنہیں چوبیس گھنٹے میںملک چھوڑنے کاحکم دیاگیاہے۔سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق اوٹاوا میں سعودی عرب کے سفیر کو واپس بلالیاگیا جبکہ کینیڈا کے ساتھ تمام نئی سرمایہ کاری اورکاروباری لین دین منجمد کردیاگیاہے۔
یہ اقدام سول سوسائٹی کے کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق کینیڈا کی وزارت خارجہ اورریاض میں ان کے سفارتخانے کی جانب سے بیان کے بعد کیاگیاہے۔سعودی عرب نے کینیڈا کے بیانات کو سعودی عرب کے داخلی معاملات میں سنگین مداخلت قراردیاہے۔بیان میں کہاگیا کہ ان افراد کو سعودی قوانین کے تحت گرفتار کیاگیاہے۔