گورنر ہائوس پشاور کے اخراجات میں کروڑوں کا اضافہ، بجلی گیس بل 4 کروڑ سے تجاوز

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے گورنر ہاؤس کے پچھلے ایک سال میں بجلی اور گیس کا بل 4 کروڑ 31 لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس خیبر پی کے کا ایک سال میں بجلی اور گیس کا بل 4 کروڑ 31 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ 80 لاکھ گیس کے بل جمع کرائے گئے جب کہ بجلی کے بلوں کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے گئے، 18 لاکھ روپے ٹیلی فون بل کی مد میں ادا کئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق گورنر کے پی اور ان کے عملے نے ایک سال میں جہاز اور گاڑیوں میں پٹرول کی مد میں ایک کروڑ 36 لاکھ روپے خرچ کئے، اور رواں مالی سال کے دوران بھی اتنا ہی بجٹ اس مد میں رکھا گیا ہے۔ گورنر کے پی نے گزشتہ مالی سال کے دوران تحائف اور تفریح کے نام پر بھی 2 کروڑ روپے خرچ کئے۔ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2019۔20 کی بجٹ دستاویزات کے مطابق گورنر ہاؤس کے بجٹ میں 4 کروڑ روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پچھلے سال گورنر ہاؤس اور وہاں پر تعینات عملے کیلئے 27 کروڑ روپے سے زائد رکھے گئے تھے جو اس سال بڑھ کر 31 کروڑ 60 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں، گورنر ہاؤس میں اس وقت 243 مستقل سرکاری ملازمین ہیں جن میں ملٹری سیکرٹری، سیکرٹری ٹو گورنر سمیت ان کا ماتحت عملہ شامل ہے، جب کہ سکیورٹی کا خرچہ الگ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...