ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں‘ مراعات میں اضافہ کردیا گیا‘ نجی ٹی وی کا دعویٰ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں‘ مراعات میں اضافہ کر دیا گیا، گورنر پنجاب نے اضافے کی سمری پر دستخط کر دیئے اور ارکان پنجاب اسمبلی نے اضافے کے ساتھ پہلی تنخواہ‘ مراعات وصول بھی کرلیں۔ وزیراعظم کے اظہار ناپسندیدگی کے باوجود گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے۔ عمران خان نے گورنر کو سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا تھا اور بل دوبارہ جائزے کیلئے اسمبلی میں بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔ ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل نے کہا کہ صرف ارکان پنجاب اسمبلی کی نظرثانی شدہ تنخواہوں کی منظوری دی ہے۔ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ سندھ‘ خیبر پی کے اور بلوچستان کے برابر کرنے کی کوشش کی۔ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ اب بھی بلوچستان اسمبلی کے ارکان سے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ الائونسز 80ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 75ہزار روپے ہوگئے جبکہ ارکان اسمبلی کا الائونس 3ہزار سے بڑھا کر 6ہزار کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...