احمد پور سیال: چھٹی جماعت کا طالب علم پانی چوری کے مقدمہ میں ملزم نامزد

Aug 06, 2019

احمدپور سیال (نامہ نگار) چھٹی جماعت کے طالب علم پر پانی چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع کلاچی کے اللہ بخش ڈلوکے معصوم بیٹے اور چھٹی جماعت کے طالب علم محمد الیاس کو ایس ڈی او محکمہ انہار نے پانی چوری کے مقدمہ میں نامزد ملزم ٹھہرا دیا ہے۔ ہتھکڑی سے بچانے کے لیے والدین نے بے گناہ محمد الیاس کی عبوری ضمانت کروا لی ہے۔ بچے کے والدین اور پورا علاقہ ایس ڈی او محکمہ انہار کے اس اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معصوم محمد الیاس کا نام مقدمہ سے خارج کرایا جائے۔

مزیدخبریں