اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آئی این پی) کنٹرول لائن پر بھارت کی جارحیت اور کلسٹر بموں کا استعمال دکھانے کیلئے پانچ ممالک کے دفاعی اتاشیوں کی ٹیم نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا کیا۔ ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے مستقل ارکان چین، برطانیہ، فرانس، روس کے علاوہ اور جرمنی کے دفاع اتاشیوں نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا اور بھارت کی جانب سے کلسڑ بموں سے ہونے والی جانی ومالی نقصانات کا جائزہ لیا، دفاعی اتاشیوں کی ٹیم بھارتی شیلنگ سے متاثرہ علاقے میں گئی۔ بھارت کی جانب سے پھینکے گئے درجنوں کلسٹر بم لیپا ویلی، ددیال، نوسیری، اٹھ مقام، شاہ کوٹ میں اب بھی پڑے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق دورے کے دوران بھارت کی جانب سے کلسٹر بموں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاکستانی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ بھارت نے پوری لوئر نیلم ویلی کو نشانہ بنایا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ بھارت اپنی طرف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول پر جانے بھی نہیں دیتا ، بھارت اب تک1882 جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جبکہ 2015سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی خلاف ورزیاں 8873بار ہوئی جسکی وجہ سے 76 افراد شہیدجبکہ348 افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی شیلنگ سے اٹھمقام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تباہ ہو گیا کلسٹر بموں سے انسانی جانوں اور مویشیوں کو خطرہ ہے، اسی دوران دفاعی اتاشیوںکے ہمراہ پاکستانی و غیر ملکی صحافیوں نے بھی متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔