نیویارک (نیٹ نیوز) کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ اور صحافیوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی کی طرف سے بھارتی وزارت داخلہ کو بھیجی جانیوالی ای میل میں کہا گیا ہے کہ اس نازک صورتحال میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ معلومات کے حصول کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس لئے ہم بھارتی وزیراعظم مودی اور انکی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ فون سروس‘ انٹر نیٹ سروس سمیت تمام کمیونیکیشن بلیک آؤٹ سے پابندی ختم کرے اور صحافیوں کو آزادی سے رپورٹنگ کی اجازت دی جائے۔
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ختم کرے: کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس
Aug 06, 2019