لاہور(کامرس رپورٹر)قائمقام چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن حافظ عمران حمید نے کہا ہے کہ ایف بی آر فکسڈ ٹیکس مسودہ پر تاجر و صنعتکار تنظیموںسے مشاورت کرے تاکہ ان کی مشاورت اور تجاویز سے فکسڈ ٹیکس مسودہ کو حتمی شکل دی جاسکے انہوںنے ایف بی آر کے چیئرمین کی طرف سے فکسڈ ٹیکس مسودہ پر تاجروں کی مشاورت کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ٹو ٹیکس جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور تاجر برادری میں خوشگوار تعلقات ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران حمید نے کہا کہ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس سمیت دیگر معاملات پر تحفظات دور کرنا ضروری ہے اگر کاروباری تنظیموں کے نمائندوں کی پیش کردہ تجاویز کو مدنظر رکھا جائے ۔