یو ایم ٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیعہ شاہد نے آکسفورڈ یو نیورسٹی آف لندن میں ریسرچ پیپر پیش کیا

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی ڈین و ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سمیعہ شاہدنے برطانیہ کی آکسفورڈ یو نیورسٹی میں تحقیقی جریدہ پیش کیا۔ یہ ریسرچ پیپر میٹیرئل سائنسسز اور نینو میٹیرئل سائنسسز پر منعقد ہونے والی تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں پیش کیا گیا۔برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یو نیورسٹی کا شمار QS رینکنگ کے مطابق دنیا کی چار بہترین یو نیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔کانفرنس میں دنیابھر کی بہترین ریسرچ یونیورسٹیوں سے محققین اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی اور جدید تحقیقات پر مبنی ریسرچ پیپرز پیش کیے۔ اس موقع پر مختلف تحقیقاتی موضوعات کو زیرِ بحث لاگیا جس میں سینتھسسز اینڈکریکٹرائزیشن آف نینو میٹیریئلز، فیوچرسٹک ایپلیکیشنز آف نینو ٹیکنالوجی ،پروسیسنگ آف میٹیریئلز اور نینو میٹیرئل جیسے موضوعات شامل ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سمیعہ شاہد نے کلیتھرو مائسین کے نینو ڈرگ پارٹیکلز کو آسان اور سستے طریقے سے تیا ر کرنے کے موضوع پر اپنی تحقیق پیش کی ۔ ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا تھا کہ ایسے پر وقار ادارے میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنا اور تحقیقی مقالہ پیش کرناان کے لئے بھی باعثِ فخر ہے

ای پیپر دی نیشن