الاحسائ(این این آئی)ہرسال کی طرح 9 ذی الحج کو امسال بھی خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب غلاف کعبہ کی تبدیلی کی بات کی جا رہی ہے ذہن غلاف کعبہ کی تیاری کی طرف مڑ جاتا ہے۔ سعودی عرب کے کئی شہروں کو غلاف کعبہ کا کپڑا تیار کرنے کا شرف ملا مگر مشرقی سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساءمیں واحی النخیل میں غلاف کعبہ 8 بار تیار کیا گیا۔ یہاں پر غلاف کعبہ سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے دور میں تیار کیا گیا۔ سنہ 1343ھ میں غلاف کعبہ کی تیاری کا عمل الاحساءکے بجائے مکہ مکہ منتقل کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سعود یونیورسٹی میں شعبہ آثار قدیمہ کے محقق فہد الحسین نے کہا کہ امام سعود الکبیر وہ پہلے سعودی شہزادے ہیں جنہوں نے 1219ھ میں حجاز مقدس میں داخل ہونے کے بعد غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل میں حصہ لیا۔ اس سے قبل غلاف کعبہ کا کپڑا مصر سے منگوایا جاتا۔ شہزادہ امام سعود الکبیر نے مختلف ممالک سے مشورے کے بعد الاحساءمیں کپڑا سازی کے ماہرین کو جمع کرکے ان سے غلاف کعبہ کی تیاری کا کام شروع کرایا۔
سعودی شہرالاحساءکو غلاف کعبہ کی آٹھویں بار تیاری کا شرف حاصل
Aug 06, 2019