نام نہادبھارتی آئینی ترمیم کوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں‘علامہ اورنگزیب

کراچی (نیوزرپورٹر)مقبوضہ کشمیرکی خودمختاری کیخلاف کوئی بھی سازش قبول نہیں،کشمیری ہمارے بھائی ہیں،نام نہادبھارتی کالے قوانین کوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں،مودی سرکارکسی بھی قیمت پرپاکستان سے جنگ چھیڑنے کی ناکام کوششوںمیںمصروف عمل ہے،کلسٹربم سے مودی سرکارکامکروہ چہرہ عیاں ہوگیا،پاکستان سے جنگ مودی کی آخری غلطی ہوگی،مودی کے سنگین جرم پراقوام عالم فوری نوٹس لے،اوآئی سی کانوٹس لیناخوش آئندبات ،انڈیاکیخلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں،اقوام متحدہ کی خاموشی عالم اسلام کوبہت کچھ سوچنے پرمجبورکردے گی،ان خیالات کااظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے مرکزاہلسنّت پرہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ جب سے انڈین اقتدارپر مودی قابض ہواہے کوئی بھی دن ایساخالی نہیں جارہاکہ وہ مسلمانوں کیخلاف کوئی نہ کوئی سازش نہ کررہاہو،بھارت کے طول وعرض میں مسلمانوں کے منظم قتل عام نے ہلاکواورچنگیزخان کی ارواح کوشرمندہ کررکھاہے،مقبوضہ کشمیرمیںحقوق انسانی کی پا مالیوںسے دنیاکے تمام آئین وقوانین کی دھجیاں اڑاکررکھدی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن