حدیقہ کیانی اپنی 45 ویں سالگرہ 11 اگست کو منائینگی

Aug 06, 2019

لاہور(یواین پی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 45 ویں سالگرہ گیارہ اگست کو منائی جائے گی اس سلسلے میں سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔حدیقہ کیانی اردو ،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیں وہ گیارہ اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میں ریلیز ہوا۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سنگر حدیقہ کیانی، گیت نگار اور انسانیت پسند ہے۔ جو کئی ملک و عالمی اعزازات حاصل کر چکی ہے، کیانی نے دنیا بھر میں گلوکاری ہے، کیانی رائل البرٹ ہال اور کینیڈی سینٹر میں بھی گا چکی ہے۔حدیقہ کیانی نے ایدھی فاؤنڈیشن سے 2005ء میں زلزلے میں بچ جانے والا ایک بچہ گود لیا۔اس کے بعد اس نے یو کے ایک افغانی تاجر سیدفریدسروری سے شادی کی۔

مزیدخبریں