ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر قاسم رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ بحری جہازوں کی ایک خصوصی بندرگاہ کے قیام کے لیے قطرنے ایران کی بھرپور مدد کی اور ایران کو ہرممکن سہولت فراہم کی ہے۔ ایران نے بندرگاہ کے قیام کے لیے قطری تاجروں کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا، قطرکے ساتھ معاہدوں کے نتیجے میں دونوں ملکوں کی صلاحیت میں بہتری آئی ہے بالخصوص قطر کے اندر پیداواری قوت اورکھپت میں بہتری آئی۔دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو فروغ ملا اور دونوں ملکوں کے کوسٹ گارڈ حکام نے ایک دوسرے کی بھی مدد اور معاونت کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
قطرنے خصوصی بندرگاہ کے قیام میں ایران کی مدد کی،ایرانی عہدیدار
Aug 06, 2019 | 13:59