پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پرواضح پیغام دے گی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنے مشترکہ اجلاس کے ذریعے دنیا کو یہ واضح پیغام دے گی کہ ملک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے حوالے سے پارلیمنٹ کے جاری دوروزہ اجلاس سے پاکستان کا متفقہ موقف پیش کیا جانا چاہئے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت میں کشمیر پر ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں مختلف عالمی رہنماؤں سے رابطہ کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس مسئلے پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اس کارروائی پر بھارت سے جواب طلب کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن