پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ہیڈ کواٹرز میں جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کی تقریب 

لاہور(نامہ نگار) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو ہیڈ کواٹرز میںمقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جسکا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کر نا ہے۔ڈی جی ریسکیو نے سینئر ریسکیو افسر اور دیگر شرکائے تقریب کے ہمراہ کشمیر ی اور پاکستانی پرچم تھام کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔ انہوں نے پاکستان میں امن و خوشحالی، شہدائے پاکستان و کشمیر کیلئے بلندی درجات اور کشمیر کی بھارتی جبر و استبداد کے پنجے سے آزادی کے لئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن