لاہور(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی زیر صدارت کینٹ ڈویڑن اور سول لائنز کی امن کمیٹی کے شیعہ علماء ، متولیوں اور آرگنائزرز سے الگ الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات میںمتعدد افسروں نے شرکت کی۔ امن کمیٹی کے سید جاوید بخاری، عارف حسین شاہ، عابد ہاشمی، سید قمر عباس سمیت متعدد متولیوں اور آرگنائزر نے بھی شرکت کی، محرم الحرام کے سلسلہ میں کینٹ ڈویڑن اور سول لائنز ڈویڑن محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں کی سیکورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ تمام مجالس، جلوس حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونگے۔ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی و سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر اظہار یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کو بھارت کے طرف سے اٹھانے والے ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔سی سی پی او،ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاداورڈپٹی کمشنر دانش افضال نے ریلی کے روٹ کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس کی طرف گورنر ہاؤس سے فیصل چوک تک کئے جانے والے سکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔
تمام مجالس، جلوس حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونگے:سی سی پی او
Aug 06, 2020