لاہور(کلچرل رپورٹر)شاہ برج گیٹ کی بحالی کا کام جو2019 میں شروع کیا گیا تھا مکمل ہوچکا ہے آغا خان کلچر سروس پاکستان نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے اشتراک سے یہ کام مکمل کیا۔اس منصوبے کا آغاز اس مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے جس میں گیٹ کا ٹائل ورک مکمل کیا جائے ٹیم نے گیٹ کے موجودہ حالات کی جامع دستاویزات کی بحالی کا پورا کام دستاویزات پر مبنی تھا جس نے کام کے لئے حکمت عملی فراہم کی تھی سیاحوں کے پاس اب شاہ برج گیٹ کا خوبصورت نظارہ ہوگا۔ برج گیٹ کی بحالی پکچر وال پروجیکٹ کی بحالی کا ایک حصہ تھا۔