حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے  پر توجہ دے :حسن علی قادری 

لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین پروفیشنل ریسرچ فورم وکوآرڈنیشن کمیٹی آئی کیپ لاہور ٹیکس بار ایسوی ایشن سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان پر ٹیکسز کا بوجھ لادھنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ دے ، ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے برطانیہ کی طرز پر فلیٹ ریٹ سکیمیں لائی جائیں،اگر حکومت اعتماد کی فضا  ء کو فروغ دے تو بغیر کسی مزاحمت کے تاجروں سے اربوں روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔ملاقات کے لئے آنے والے ٹیکس بار کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی قادری نے کہا کہ بجٹ کا کل تخمینہ 7295ارب روپے ہے جبکہ 3437 ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہے جو تشویشناک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن