قصور(نامہ نگار) ڈی پی اوقصور اور ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منتظمین مجالس و جلوس اورامن کمیٹی کے ممبران کیسا تھ میٹنگ کا انعقا د ہوا۔ میٹنگ میں منتظمین مجالس و جلوس ضلع قصور،ممبرا ن امن کمیٹی،انجمن تاجراں کے عہدیداران ، ریسکیو1122، لیسکو، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت نے کہا کہ کرونا وباء کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے دوران گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے، زبان بندی والے علماء کرام کسی صورت خطاب کریں گے اور نہ ہی ضلع بندی والے افراد ضلع میں داخل ہوں گے ،اسلام محبت ،رواداری ، اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔
اسلام محبت ‘ اخوت و یگانگت کا درس دیتا ہے :ڈی پی او قصور
Aug 06, 2020