پاکستان کشمیری بھائیوں بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے:لاہور چیمبر

Aug 06, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کشمیری عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، تاجر برادری غیرقانونی قبضے والے جموںکشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی شدید ترین مذمت کرتی ہے، حکومت کو یہ معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کے لیے مزید موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کے معالے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ، بھارتی فورسز کی بربریت کی وجہ سے پورے خطے میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

مزیدخبریں