اسلام آباد (وقائع نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست عدم پیروی پر جبکہ سنتھیا کی رحمن ملک کے خلاف درخواست عدم ثبوت پرخارج کر دی۔ سنتھیا کے وکیل نے رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے دائر درخواست پر دلائل دیے جبکہ اس موقع پر رحمن ملک، یوسف رضا گیلانی اور پیپلز پارٹی کے وکلاء نے بھی دلائل مکمل کرلیے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی کی رحمن ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی الزامات ثابت نہ ہونے پر خارج کرنے کا حکم سنا دیا۔
سنتھیا رچی کی رحمن ملک کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست عدم ثبوت پر خارج
Aug 06, 2020