فیکٹریوں‘ کنسٹرکشن انڈسٹری  کو 24 گھنٹے کام کی اجازت 

 لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے فیکٹریوں اور کنسٹرکشن انڈسٹری کو ٹوئنٹی فور/ سیون کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی صورتحال کے باعث جو پابندیاں عائد کی گئی تھیں ان میں نرمی کرتے ہوئے فیکٹریوں کو چوبیس گھنٹے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم  فیکٹری مالکان  حکومت کے جاری کر دہ ایس او پیز کے تحت کام کرنے کے پابند ہونگے۔ کسی قسم کی کوتاہی کی صورت میں فیکٹری کو سیل کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح کنسٹرکشن انڈسٹری کو بھی چوبیس گھنٹے کام اور سات روز تک کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم باقی پابندیاں جو کرونا کی وجہ سے لگائی گئی تھیں وہ اسی طرح جاری رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن