عائشہ فاروقی کورس کرینگی‘ زاہد حفیظ کو  ترجمان دفتر خارجہ کا اضافی چارج دیدیا گیا 

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا زاہد حفیظ کو ترجمان دفتر خارجہ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ گزشتہ روز اس ضمن میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ موجودہ ترجمان عائشہ فاروقی کی نئی ذمہ داریاں کیا ہوں گی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق  عائشہ فاروقی اب نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں  پیشہ ورانہ کورس کریں گی۔   عائشہ فاروقی کو گزشتہ سال 19 ستمبر کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن