جہانیاں(آن لائن) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے نامور سپوت میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا92واں یوم پیدائش 6اگست جمعرات کو منایا جائے گا ۔ ملک کے مختلف شہروں میں منعقدہ سالگرہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر 6اگست1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے وطن واپسی پر انہوںنے21جنوری1948ء کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی دو برس بعد پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران انہیں شہید ملت خان لیاقت علی خان نے شمشیر اعزاز اور گولڈل میڈل سے نوازا۔ستمبر65ء کی پاک بھارت جنگ میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کوبی ا ٓر بی نہر کے کنارے متعین کیا گیا جہاں وہ دشمن کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ستمبر1965ء کو اس وقت کے صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو بعد از شہادت پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔