یوم استحصال : لندن‘ بارسلونا میں بھارت کیخلاف احتجاج‘ ہانگ کانگ میں ریلی 

Aug 06, 2020

لندن‘ ہانگ کانگ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاج کیا۔ لندن میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے بھارتی ہائی کمشن کے سامنے احتجاج کیا۔ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی فورسز کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ہانگ کانگ میں یوم استحصال کشمیر پر بس ریلی نکالی گئی۔ ڈبل ڈیکر بس کی چھت پر کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے۔ بس کی چھت سے کشمیری ترانے بجتے رہے۔ بارسلونا میں بھارتی قونصل خانہ کے سامنے کشمیریوں نے احتجاج کیا۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہراتے ہوئے مارچ کیا اور بھارت دہشتگرد  کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے کہا کہ اقوام  متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرا سکتی۔ کشمیر کی آزادی تک بھارت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں